English   /   Kannada   /   Nawayathi

سبريمالہ مندر میں آج خواتین کا داخلہ، بڑی تعداد میں پولس فورس تعینات

share with us

کیرالہ :17؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کےبعد بدھ سے کیرالہ  کہ مشہور سبریمالا مندر کے دروازے سبھی عمر کی خواتین کیلئے کھلنے جا رہے ہیں۔ اس فیصلے کو لیکر کیرالہ میں سیاسی گھمسان مچا ہوا ہے۔ کئی تنظیم اور سیاسی پارٹیاں مندر میں خواتین کے داخلے کی مخالفت میں ہیں۔

بی جے پی نے مارچ نکال کر کیرالہ حکومت کی مخالفت کی ہے۔ ایسے میں ریاست میں کشیدگی کا ماحول ہے۔حالانکہ پولیس ۔ انتظامیہ نے خواتین کو سکیورٹی کا بھروسہ دیا ہے۔ کشیدگی کے حالات کے مد نظر پولیس ڈپارٹمینٹ نے حکومت سے زیادہ فورس کا مطالبہ کیا ہے۔

در اصل بدھ کو 5 دن کی پوجا کیلئے سبریمالا مندر کے کپاٹ کھل رہے ہیں۔اس کیلئے خواتین نے پوری تیاری شروع کر دی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ خواتین پہلی مرتبہ اس مندر میں داخل ہوں گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا