English   /   Kannada   /   Nawayathi

کنڑا راجیو اتسوا پروگرام میں سرکاری ملازمین کی حاضرین لازمی : ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول 

share with us

بھٹکل میں بھی مذکورہ پروگرام کی تیاریوں کو لے کراسسٹنٹ کمشنر نے کی منعقد کی اہم میٹنگ 

کاروار 16؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز ) یکم نومبر کو ریاستی تہوار کنڑا راجیو اتسوا پروگرام منائے جانے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے سرکاری افسران کی حاضری کو لازمی قرار دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی ، یومِ جمہوریہ اور کنڑا راجیہ اتسوا پروگرام اہم پروگرامات ہیں اوران پروگراموں میں سرکاری ملازمین غیر حاضر نہ رہیں۔ صبح آٹھ بجے ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جلوس نکالا جائے گا جس میں ہرمحکمہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد منصوبوں کی نمائشی تصویروں کے ساتھ شریک ہوں گے ۔ انہوں نے ان نمائشی تصاویر کو اچھے انداز میں پیش کرنے کی بھی بات کہی ۔ پولیس میدان میں ضلع نگراں کار وزیر نو بجے پرچم کشائی کریں گے اور اس کے بعد اگلی کارروائی انجام دی جائے گی۔ 
بھٹکل میں بھی اسسٹنٹ کمشنر نے راجیہ اتسوا منانے کی تیاری کے سلسلہ میں منعقدہ میٹنگ میں ضروری ہدایات دیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیو انگلش میڈیم اسکول سے تعلقہ اسٹیڈیم نوائط کالونی تک ایک جلوس نکالا جائے گا اور جس میں طلباء اور سرکاری افسران شرکت کریں گے۔ جلوس کے دوران محکمۂ پولیس کو ٹرافک کنٹرول کے سلسلہ میں ضروری ہدایات بھی دیں اور اسی طرح دوسری ذمہ داریاں بھی تقسیم کی گئیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا