English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار نے کیا نیمدی کیندرا کا اچانک دورہ ، چار روز کے اندر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی 

share with us

 

بھٹکل 16؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز ) شہر کے اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا اور تحصیلدار وی این بھاٹکر نے نیمدی کیندرا کا اچانک دورہ کرنے کے بعد وہاں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وہاں موجود خواتین او ر مرد حضرات کی شکایتیں بھی سنیں اور انہیں فوری طو رپر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ دراصل نیمدی کیندی کیندرا میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور ایک چھوٹے سے کام کے لیے اپنا قیمتی وقت قطار کی نذر کرنا پڑرہا ہے۔ کبھی کام ہوجاتا ہے تو کبھی کام نہیں ہوتا جس کی وجہ سے عوام کو ایک ہی کام کے لیے نیمدی کیندرا کے کئی چکر کاٹنے پڑتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ تین سے چار قسم کے دستاویزات کی کاپی فراہم کرنے کے لیے ایک ہی کمپیوٹر آپریٹر ہے اور خواتین اور مرد حضرات کے لیے الگ الگ قطار کے بجائے ایک ہی قطار میں کھڑے رہنا پڑتا ہے۔ اس طرح کی پریشانیوں سے عوام کو چھٹکارا دلانے کے لیے مزید ایک اور آپریٹر اور اور مردو ں اور خواتین کی قطاریں بھی الگ کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر موجود محلس اصلاح و تنظیم کے نائب صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری اور بلدیہ نائب صدر جناب اشفاق کے ایم نے عوام کو لاحق پریشانیوں کا ذکرکرتے ہوئے جلد ازجلد حل کرانے کا مطالبہ کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا