English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایس ڈی پی ائی کارکنان نے ہندو بھائی کی لاش کو وطن لانے کا اٹھایا بیڑہ، انسانیت نوازی موضوع بحث

share with us

 

بنگلور:16؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)ممتاز فلاحی تنظیم ایس ڈی پی آئی نے جدہ میں ہلاک ہونے والے ایک ہندو کی لاش وطن لانے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ جس کی چہار جانب ستائش کی جا رہی ہے۔ایس ڈی پی آئی نے افسردہ خاندان کی پکار سنی اور ان کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھا کر انسانیت کا ثبوت پیش کیا۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں انتقال کر گئے گُڈپا کی لاش بھارت واپس لانے کیلئے ممتاز فلاحی تنظیم ایس ڈی پی آئی پوری کوشش کر رہی ہے۔ نے اپنی پوری ہمداردی کے ساتھ دن رات ایک کرکے اس خدمت کو انجام دیا ہے۔مرحوم گُڈپا جدہ میں کار ڈرائیور کی حیثیت سے کام کرتے تھا۔ اچانک طبیت کی خرابی سے ان کا انتقال ہو گیا۔
ان کی موت کی خبر سے مرحوم کے خانہ بری طرح پریشان ہوگئے اور ان کی لاش گلبرگہ لانے کی کوششیں شروع کردیں۔ اپنے عزیز کی موت سے یہ غمزدہ تو تھے ہی ان کی تدفین کرنے اور ان کا آخری دیدار کے لیے ان میں شدید بے چینی تھی لیکن ان کی لاش وہ بیرون ملک سے لانے سے قاصر تھے۔ وہ گلبرگہ ڈپٹی کمشنر آفس میں اپنی فریاد لے کر گئے۔ ایس ڈی پی آئی کو اس کی اطلاع ملی تو انہوں نے بڑھ کر انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ 
اطلاعات کے مطابق گڈپا گزشتہ 26 ستمبر کو جدہ میں انتقال کر گئے تھے۔ تب سے ان کے اہل خانہ ان کی لاش وطن واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اہل خانہ کا الزام ہے کہ انہوں نے ڈسٹرکٹ انچارج منسٹر، ڈپٹی کمشنر، مقامی رکن اسمبلی سمیت ہر اس دروازے  کو کٹھکٹھایا جہاں سے انہیں مدد ملنے کی امید تھی لیکن انہیں محض دلاسا اور تسلی ملی۔ کہیں سے کوئی مدد نہیں ملی۔
 گڈپا کی اہلیہ شانتی دیوی کا کہنا ہے ایس ڈی پی آئی کی مقامی یونٹ نے بڑھ کر ہماری مدد کی۔ اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ ان کے تین بچے ہیں جن کی تعلیم اور بہتر مستقبل کے لیے حکومت ان کی مدد کرے۔
ہلاک شدہ کے والد ہنومنترایا کا کہنا ہے کہ ہم نے ہر ممکن کوشش کی کہ میرے بیٹے کی لاش کو بھارت لایا جائے لیکن ہماری مدد کسی نے نہیں کی تاہم ایس ڈی پی آئی نے ہماری مدد کی ہے جن کے ہم بے حد شکر گزار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ ایس ڈی پی آئی نے لاش کو بھارت لانے کی ذمہ داری لی ہے، ساتھ ہی سرکاری امداد دلانے کیلئے غمزدہ خاندان کے ساتھ ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی۔ 
 ایس ڈی پی آئی کے مطابق ڈپٹی کمشنر آر وینکٹیش کمار نے سی ایم ریلیف فنڈ سے امداد کیلئے لیٹر لکھنے کی بات کہی ہے۔ ساتھ ہی حیدرآباد ایئر پورٹ سے لاش یہاں تک لانے کے ساتھ ساتھ آخری رسومات سرکاری خرچ پر کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا