English   /   Kannada   /   Nawayathi

گلبرگہ: آئین کی کاپیوں کو سر عام نذر آتش کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

share with us

گلبرگہ :16؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)انٹر رلیجیئس فورم گلبرگہ کی جانب سے 'دستور بچاؤ مہم' کے تحت ڈی سی آفس کے سامنے پر امن احتجاج کیا گیا۔ سماجی کارکنان نے احتجاج کرکے برسر عام آئین جلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔  
اس موقع پر  ڈپٹی کمشنر کے ذریعے بھارتی صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم بھیجا گیا۔عیسائیوں کے سرکردہ رہنما جوزف روڈرگوا نے مطالبہ کیا کہ بابا صاحب امبیڈکر کے ذریعہ تیار کی گئی بھارتی آئین کی کاپیوں کو سر عام نذر آتش کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔  
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں بھارت کے آئین کی تعریف کی جاتی ہے، لیکن آج اسے بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں کہا کہ ہم آئین سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ اگست ماہ کی دوسری دہائی میں کچھ شرپسندوں نے دہلی میں مبینہ طور پر آئین کو نذر آتش کیا تھا۔ کانگریس سمیت دلت اور سماجی تنظیموں نے اس پر  مرکزی حکومت سے سخت قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے انتقال کے بعد یہ معاملہ عوام کے درمیان سے غائب ہو گیا تھا۔
 
 انٹر ریلجیئس فورم نے ایسے سنگین مسئلے میں بھارتی صدر سے مداخلت کرنے کی اپیل کی۔

 احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ آئین کی بدولت ہی بھارت جیسا کثیر النسل اور کثیر المذاہب والا ملک دنیا کے لیے اتحاد و اتفاق کا عملی نمونہ ہے۔

واضح رہے کہ اس احتجاج میں تمام مذاہب کے طلبہ اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا