English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان ، سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ ، 7 پولیس اہلکار اور 30 طالبان ہلاک ، متعدد زخمی 

share with us

کابل:16؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم سات پولیس اہلکار اور تیس جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی نائب پولیس سربراہ خاوانی تاہری نے بتایا کہ صوبہ سامانگان کے ضلع دارائے سیوف پائن میں طالبان نے پولیس کے ایک گشتی قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دونوں فریقین کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی ۔ جھڑپ کے دوران کم از کم سات پولیس اہلکار اور 30 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا