English   /   Kannada   /   Nawayathi

صحافی کی گمشدگی ‘ ٹرمپ کا شاہ سلمان کو فون‘ وزیر خارجہ کو ریاض بھیجنے کا عندیہ

share with us

واشنگٹن\ریاض:16؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ لاپتا صحافی جمال خشوگی کے معاملے پر سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے لیے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو ریاض روانہ کر رہا ہوں۔خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ سعودی عرب کے فرماں روا سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ، شاہ سلمان نے جمال خشوگی کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور وہ نہیں جانتے کہ لاپتا صحافی کیساتھ کیا ہوا۔ٹرمپ کے مطابق سلمان کا موقف ہے کہ جمال خشوگی کی گمشدگی پر سعودی عرب ترکی کیساتھ مل کر معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گمشدہ صحافی کے معاملے کی وضاحت کے لیے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو فوری طور پر ریاض روانہ کیا جا رہا ہے جہاں وہ شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے۔قبل ازں امریکی صدر نے استنبول کے سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خشوگی کے قتل کیے جانے کی اطلاعات پر سعودی عرب کے خلاف سخت اقدامات کا عندیہ دیا تھا ۔ جواباً سعودی عرب نے بھی جوابی رد عمل کی دھمکی دی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا