English   /   Kannada   /   Nawayathi

فخر گجرات حضرت مولانا عبد اللہ کاپودرویؒ کے حالات وخدمات پر عربی مجلہ النصیحہ کے خصوصی شمارہ کی اشاعت

share with us

بھٹکل/گجرات :16؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)۲۵؍ شوال ۱۴۳۹ ؁ھ مطابق ۱۰؍ جولائی ۲۰۱۸ ؁ ء بروز منگل جیسے ہی فخر گجرات حضرت مولانا عبد اللہ کاپودروی ؒ کی وفات کی خبر عام ہوئی، ہند وبیرون ہند سے تعزیتی کلمات ، منظوم تاثرات اور حضرت کے حالات پر گرانقدر تفصیلی واجمالی مضامین ومقالات منظر عام پر آنے لگے، جن میں اکثر تحریریں اردو میں تھیں، اسی طرح کچھ دنوں بعد کئی پرچوں نے حضرت سے متعلق خصوصی شمارہ کی اشاعت کا بھی اعلان کیا، ان میں بھی اکثر اردو ہی کے تھے۔
المعہد الاسلامی العربی کے زیر نگرانی الاسلام اکیڈمی مرڈیشور، بھٹکل سے شائع ہونے والے سہ ماہی عربی پرچہ النصیحہ کے بانی وسرپرست حضرت مولانا محمد شرف عالم صاحب کریمی قاسمی (خادم حج وعمرہ مسقط عمان)، ایڈیٹر مولانا محمد حماد کریمی ندوی (ناظم المعہد الاسلامی العربی) اور نائب ایڈیٹر مولانا اسامہ نظام الدین ندوی نے فیصلہ کیا کہ حضرت کے حالات وخدمات پر النصیحہ کا خصوصی شمارہ شائع کیا جائے، جس میں اردو کی طرح عربی میں بھی حضرت سے متعلق مختلف اہل علم کے مضامین ومقالات اور تاثرات جمع کئے جائیں، اس طرح جہاں حضرت کی حیات وخدمات کے اعتراف واظہار کی ایک چھوٹی سی کوشش ہوگی، وہیں ان کے تعلق سے اہم معلومات بھی یکجا ہوجائیں گی۔
اس سلسلہ میں سب سے پہلے جامعہ فلاح دارین کے ذمہ داران وارباب اہتمام سے مشورہ طلب کیا گیا، ان کی تائید کے بعد اس کا اعلان شائع کیا گیا، مختلف اہل علم وقلم سے رابطہ کیا گیا، اورالحمد للہ تین ماہ کی مسلسل محنت کے بعد یہ کام تکمیل کو پہنچا۔
بڑے حجم کے اسی صفحات پر مشتمل اس خصوصی شمارہ میں مختلف اہل علم وقلم کے تقریباً تیس مضامین شامل ہیں، جن میں حضرت کے حالات وخدمات پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے، حضرت مولانا اقبال فلاحی ندوی مدنی(ترکیسر، گجرات)، حضرت مولانا اکرم ندوی (آکسفورڈ،برطانیہ)، حضرت مولانا مفتی ثناء الہدی قاسمی (امارت شرعیہ، پٹنہ،بہار)، حضرت مولانا نوشاد نوری قاسمی(دار العلوم وقف دیوبند)، جناب مولانا عبد الستار اعظمی (مقیم تھائی لینڈ)، جناب مولانا خالد ضیاء صدیقی ندوی (علیگڑھ) کے مضامین ومقالات، شیخ عامر بہجت حفظہ اللہ (مدینہ منورہ)، شیخ عبد الوہاب مدنی (جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا) اور جناب ابن الحسن عباسی (پاکستان) کے تعزیتی کلمات نے پرچہ کی قدر وقیمت میں چار چاند لگادیئے ہیں۔ 
۱۸؍ اکتوبر ۲۰۱۸ ؁ھ بروز جمعرات حضرت کاپودروی کے سینچے ہوئے گلشن جامعہ فلاح دارین ترکیسر گجرات میں منعقد ہونے والے یک روزہ سہ نشستی سیمینار کے موقع پر ان شاء اللہ یہ خصوصی شمارہ منظر عام پر آئے گا۔
پرچہ کی اصل قیمت سو روپئے ہے، لیکن سیمینار کے موقع پر صرف پچاس روپئے میں دستیاب ہوگا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا