English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی حکومت میں ہنگر انڈیکس میں پچھڑا ہندوستان،راہل گنادھی کی نکتہ چینی ۔کہا پی ایم مودی بھاشن تو خوب دیتے ہیں لیکن راشن دینا بھول جاتے ہیں

share with us

نئی دہلی:16؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)ورلڈ ہنگر انڈیکس کی تازہ رپورٹ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی۔عالمی پیمانے پر بھوک کی شرح پر آنے والی تازہ رپورٹ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کے صدر راہل گانھی نے کہا کہ چوکیدار نے بھاشن تو خوب دیے لیکن عوام کو راشن دینا بھول گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھاشن (تقریروں) سے پیٹ نہیں بھرتا بلکہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرائی جانی چاہیے۔
جی ایچ آئی یعنی گلوبل ہنگر انڈیکس میں بھارت کے 100ویں پائیدان سے پھسل کر 13ویں مقام پر پہنچنے پر راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر سخت تنقید کی۔
راہل نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم بھاشن تو خوب کرتے ہیں لیکن عوام کا راشن بھول جاتے ہیں۔ راہل نے جی ایچ آئی سے متعلق ایک خبر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا، 'چوکیدار نے خوب بھاشن کیے، پیٹ کا آسن بھول گئے۔ یوگ - بھوگ سب خوب کیا، جنتا کا راشن بھول گئے۔'راہل نے جو خبر شیئر کی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی ایف پی آر آئی) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق (بھوک کے تعلق سے) 119 ممالک کے عالمی انڈیکس میں بھارت 103ویں پائیدان پر پہنچ گیا ہے۔ 

گذشتہ برس بھارت 100ویں پائیدان پر تھا۔ چین 25ویں مقام پر ہے وہیں بنگلہ دیش 86ویں، نیپال 72ویں، سری لنکا67ویں اور میانمار 68ویں مقام پر ہے۔ پاکستان کا مقام 106واں ہے۔ 

واضح رہے کہ بھوک کے تازہ ترین عالمی انڈیکس کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 82 کروڑ سے زائد انسان بھوک اور کم خوراک اور قلت تغذیہ کے شکار ہیں۔ گذشتہ دو برسوں میں یہ تعداد مسلح تنازعات اور جنگوں کی وجہ سے اور بڑھی ہے۔


 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا