English   /   Kannada   /   Nawayathi

انتخابات کے وقت ہی پٹرول ڈیزل پر غور کرتے ہیں مودی: کانگریس

share with us

نئی دہلی:16؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کو انتخابات کے وقت ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر غور کرنے کی فرصت ملتی ہے اور انتخابات ختم ہوتے ہی ان کی حکومت اس سے کمائی کرنے میں لگ جاتی ہے۔

گزشتہ روز پارٹی کی معمول پریس بریفنگ میں کہا کہ گزشتہ 4 سال سے مسلسل پٹرول ڈیزل کے دام بڑھا كر مودی حکومت نے 13 لاکھ کروڑ روپے کی کمائی ہے۔ جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کے دام بہت کم ہیں لیکن مودی حکومت اس کا فائدہ عوام کو نہیں دے رہی ہے بلکہ اس سے کمائی کر رہی ہے۔ یہ پیسہ کہاں خرچ کیا جا رہا ہے؟ اس کا کہیں کوئی حساب نہیں ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ مودی صرف الیکشن جیتنے کے لیے ہی پٹرول ڈیزل کی بات کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے کرناٹک انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب وہاں پولنگ ہونے والی تھی تو 17 دن تک تیل کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئی تھیں لیکن انتخابات ختم ہوتے ہی پٹرول ڈیزل کے دام بڑھا دیئے گئے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ اب پھر سے 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہو نے والے ہیں اور مودی حکومت کو اس پر بحث کرنے کی یاد آ گئی ہے۔ حکومت نے پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں پر بات کرنی شروع کر دی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا