English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہریانہ: ستلوک آشرم قتل معاملہ میں بابا سنت رام پال کو عمر قید کی سزا

share with us

حصار:16؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)ہریانہ ریاست کے حصار میں واقع ستلوک آشرم کے خود ساختہ بابا رامپال کی سزا کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسے دو معاملات میں مجرم قرار دینے کے بعد عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ گزشتہ 11 اکتوبر کو قتل کے دو مقدمات میں حصار کی عدالت نے اسے مجرم قرارر دیا تھا۔ رامپال کے ساتھ اس کے 26 پیروکاروں کو بھی مجرم قرار دیا گیا تھا۔

عدالت نے سزا کے اعلان کے لئے 16-17 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔ گزشتہ سماعت کے دوران حصار میں واقع سینٹرل جیل کو ہی عدالت میں تبدیل کیا گیا تھا اور آج بھی جیل میں بنی عدالت سے ہی سزا کا اعلان کیا گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ سزا کے اعلان کے بعد رامپال کی جانب سے عدالت کے فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنچ کیا جا سکتا ہے۔ سزا کے اعلان کے پیش نظر حصار میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے اور انتظامیہ کی جانب سے علاقہ میں دفعہ 144 نافذ کی گئی۔

جن معاملات میں رامپال کو سزا سنائی گئی ہے ان میں پہلا معاملہ ایک خاتون پیروکار کی مشتبہ حالات میں موت کا ہے جس کی لاش 18 نومبر 2014 کو ستلوک آشرم سے برآمد ہوئی تھی۔ دوسرا معاملہ اس تشدد سے وابستہ ہے جس میں رامپال کے پیروکار پولس سے بھڑ گئے تھے۔ اس دوران تقریباً 10 دن تک تشدد ہوا تھا اور 4 خواتین اور ایک بچے کی موت ہوگئی تھی۔

67 سالہ رامپال اور اس کے چیلے نومبر 2014 میں گرفتاری کے بعد سے ہی جیل میں بند ہیں۔ رامپال اور اس کے پیروکاروں کے خلاف بروالا پولس تھانہ میں 19 نومبر 2014 کو دو معاملات درج کئے گئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا