English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران میں پھنسے بھٹکل اور مضافاتی علاقوں کے مچھیروں کی رہائی کے لیے جدو جہد جاری 

share with us

کرناٹکا این آر آئی فورم کے ذمہ داران نے ہندوستانی سفیر سے کی ملاقات 

بھٹکل 15؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) بھٹکل کے تینگن گنڈی ، کمٹہ ، منکی اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے ایران میں پھنسے ماہی گیروں کی رہائی کے لیے کوششیں تیز ہوگئیں ہیں۔ وزیر خارجہ سشما سوراج کو ان ماہی گیروں کے اہلِ خانہ کی جانب سے یادداشت پیش کرنے کے بعد کرناٹکا این آر آئی فورم کی جانب سے دبئی میں ہندوستانی سفیر سے ملاقات کرکے تمام تر تفصیلات اس کے سامنے رکھی گئی ۔ سفیر سے ملاقات کے دوران ذمہ داران نے ان کے اہلِ خانہ کی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دو ماہ سے زائد کے عرصہ وہ ایران میں قید ہونے کی وجہ سے ہندوستان میں ان کے متعلقین کافی پریشان ہیں اور گھر والے ان کی رہائی کی امید لگائے بیٹھے ہیں ۔ سفیر ویپل نے ذمہ داران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ان کی رہائی کے لیے جلد از جلد اقدامات کریں گے ۔ اس موقع پر جناب کرناٹکا این آر آئی فورم کے صدر جناب پروین شیٹی ، کنیرا مسلم خلیج کونسل کے جنرل سکریٹری جناب ابومحمد مختصر ، سابق صدر انجمن حامئ مسلمین بھٹکل جناب ایس ایم خلیل الرحمن صاحب وغیرہ موجود تھے۔ ناخدا مسلم جماعت دبئی کی جانب سے جناب صلاح الدین ابو اور حافظ محمد شبیر صاحب ڈانگی نے نمائندگی کی۔ ملحوظ رہے کہ اس سے قبل ایرانی جیل میں قید چھ ماہی گیروں کو ان کی کشتیوں میں لاکر چھوڑ دیا گیا ہے۔ اس طرح ایرانی نیوی کی جانب سے حراست میں لیے گئے اٹھارہ ماہی گیر اب اپنی ہی کشتیوں میں رہائی کے منتظر ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا