English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدرسہ خیر العلوم بھٹکل کا سنگِ بنیاد حضرت مولانا محمد صادق اکرمی ندوی کے دستِ مبارک سے رکھا گیا 

share with us

بھٹکل 15؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) مدرسہ خیر العلوم کا سنگ بنیاد کل بعد نمازِ عصر حضرت مولانا محمد صادق صاحب اکرمی (خلیفۂ مجاز محترم الحاج ڈاکٹر علی ملپا صاحب رحمۃ اللہ علیہ) کے دستِ مبارک سے مسجد یوسف موسیٰ نگر کے قریب رکھا گیا ۔ اس موقع پر مدرسہ کے سرپرست اعلیٰ حضرت مولانا محمد صادق صاحب ندوی نے مختصراً خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہر عمل اللہ کو راضی کرنے والا ہونا چاہیے او راس عمل سے مطلوب ہماری مغفرت ہو، جب کام میں اخلاص ہو اور اللہ تعالیٰ کام قبول کرے تو یہی اصل چیز ہیں۔ مولانانے اداروں کے درمیان اتحادو اتفاق کو قائم رکھتے ہوئے ہر طرح کے اختلافات سے دور رہنے کی نصیحت کی ۔ مولانا نے کہا کہ جو بھی صحیح معنوں میں دین کا کام کریں ان کے لیے دعا کریں او رایسے لوگوں کی خوب پذیرائی کریں ۔ مولانا نے حاضرین سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس قطعۂ زمین سے خیر کی شروعات ہواور مدرسہ خیر العلوم کے ذریعہ خیر کے کام سارے عالم میں پھیل جائے۔ اس سے قبل مہتمم مدرسہ مولانا حسن غانم اکرمی ندوی نے حاضرین کا استقبال کیا ۔ ملحوظ رہے کہ اس مختصر سی تقریب کا آغازمدرسہ کے طالب علم احمد مفضال ڈی ایف کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس موقع پر نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالعظیم ندوی ، مولانا محمد شفیع صاحب قاسمی ملپا بانی ادارہ رضےۃ الابرار بھٹکل، صدر مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل جناب مزمل قاضیا، سکریٹری مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل مولانا یاسر برماور ندوی ، مولانا ناصر صاحب اکرمی ، جناب امتیاز ادیاور اور دیگر افراد موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا