English   /   Kannada   /   Nawayathi

مراکش، بد عنوانیوں اور رشوت خوری کے خلاف احتجاجی مظاہرے

share with us

قازا بلانکہ:15؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)مراکش  کے شہر قازا بلانکہ  میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بد عنوانیوں اور رشوت رستانی کے خلاف جدوجہد کی  اپیل کی گئی۔مراکشی سرکاری مال کی تحفظاتی انجمن  کی اپیل پر الا نصر چوک میں یکجا  ہونے والے سینکڑوں مظاہرین نے بد عنوانیوں میں ملوث افراد  کےخلاف عدالتی کاروائی کیے  جانے کا مطالبہ بھی کیا۔مظاہرین نے  بعض پین کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ "بد عنوانیوں اور سرکاری خزانے کی لوٹ مار کو ختم کریں" ۔انجمن کے صدر محمد الا غالوسی  کا کہنا تھا کہ "یہ کاروائی رشوت  ستانی اور خرد برد کے خلاف جدوجہد کی ایک اجتماعی اپیل  ہے۔"یاد رہے کہ مراکشی وزیر اعظم سعاالدین الا عثمانی نے گزشتہ ماہ اپنے اعلان میں کہا تھا کہ ملک میں بد عنوانیوں کے باعث جدید اور آلات سے لیس 150 اسپتالوں کی تعمیر کے مواقع ہاتھ سے نکل گئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا