English   /   Kannada   /   Nawayathi

خودکش حملے کا خطرہ: انقرہ میں ایرانی سفارتخانہ خالی کرالیا گیا

share with us

 

انقرہ :15؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ایرانی سفارتخانے کو خودکش حملے کے خطرے کے پیش نظر خالی کرالیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کی رپورٹ میں ترکی کے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا کہ مبینہ خودکش بمبار کے سفارت خانے میں داخل ہونے کی رپورٹس کے بعد ایرانی سفیر اور دیگر عملے کو عمارت سے باہر نکال لیا گیا۔

ڈی ایچ اے نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ ترک دارالحکومت میں ایرانی مشن کو ممکنہ خودکش حملے سے متعلق خبردار کیا گیا تھا، تاہم اس تنبیہ کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

خودکش حملے کے خطرے کے بعد پولیس نے سفارت خانے کے اطراف کی سڑکیں بند کرنے کے بعد عمارت کے قریب کھڑی گاڑیوں کی جامع تلاشی لی۔

تاہم ایران نے انقرہ میں اپنے سفارتخانے میں خودکش حملے کے خطرے کو رد کردیا۔ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق وزارت خارجہ کے بیان میں انقرہ کے سفارتخانے میں بم حملے اور عمارت کو خالی کرانے کی رپورٹس کی تنقید کی۔

واضح رہے کہ 2015 اور 2016 میں ترکی میں متعدد خودکش حملے ہوئے تھے، جن کی ذمہ داری کرد عسکریت پسندوں اور داعش نے قبول کی تھی۔

داعش کی جانب سے قبول کیا جانے والا آخری حملہ جنوری 2017 میں استنبول کے نائٹ کلب میں نئے سال کی تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ تھا، جس میں 39 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس حملے کے بعد سے ترک پولیس ملک بھر میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) اور داعش سے تعلق رکھنے والے افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کر رہی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا