English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق سات فلسطینیوں کی نماز جنازہ ادا،لوگوں کی بڑی تعدادمیں شرکت

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:15؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل اور غزہ کے درمیان سرحد پر احتجاج کرنے والوں پر صہیونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 7 افراد کی نمازِ جنازہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ 4 فلسطینی ال بیورج کی مشرقی باڑ پر جاں بحق ہوئے جبکہ ایک غزہ کے مشرق کی طرف جاں بحق ہوا۔انہوں نے بتایا کہ 252 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 154 افراد اسرائیل کی گولہ باری کا نشانہ بنے تھے۔اس دوران اسرائیلی فوج سے ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں 200 سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ فلسطینی اسنائپر کی فائرنگ سے ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوا تھا،اسرائیل کی جانب سے حماس پر الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ وہ جان بوجھ کر احتجاج میں مظاہرین کو اشتعال دلاتے ہیں تاہم حماس کی جانب سے مستقل اس بات کا انکار کیا جاتا رہا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ فلسطینی خاتون سر میں پتھر لگنے کی وجہ سے جاں بحق ہوئی تھیں، پولیس کو شبہ ہے کہ حملے میں یہودی آبادکار ملوث تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا