English   /   Kannada   /   Nawayathi

اردن میں بدعنوانی کا خاتمہ کریں گے، شاہ عبداللہ الثانی 

share with us

عمان:15؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) اردن کے بادشاہ عبداللہ الثانی نے کہا ہے کہ ریاست میں بدعنوانی کے خلاف کریک ڈاؤن جلد شروع کیا جائے گا۔ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مہنگائی اور بدعنوانی کے خلاف عوامی سطح پر اردن میں غم وغصے میں اضافہ سامنے آ رہا ہے۔ اس تناظر میں رواں سال کے دوران مظاہروں کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔ شاہ عبداللہ نے کہا کہ تمام شہری برابر ہیں اور متعلقہ ادارے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کی خاطر ہم پرعزم ہیں۔ قدرتی وسائل کی کمی کے باعث اس عرب ریاست کو زیادہ تر غیر ملکی امداد پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔۔۔۔۔۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا