English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب پر پابندیوں کی دھمکیاں مسترد کرتے ہیں، عرب لیگ

share with us

قاہرہ:15؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)عرب لیگ نے صحافی جمال خاشقجی کی ترکی کے شہر استنبول میں قائم سعودی سفارت خانے میں پراسرار گم شدگی میں سعودی عرب کومورد الزام ٹھہرانے اور اس واقعے کی آڑ میں ریاض پر پابندیاں عاید کرنے کی دھمکیاں مسترد کر دی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق قاہرہ میں عرب لیگ کے صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ جمال خاشقجی کی گم شدگی کی آڑ میں سعودی عرب پر اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کی دھکمیاں یک طرفہ اقدامات اور سیاسی اہداف کے حصول کی مذموم کوشش ہے۔عرب لیگ سعودی عرب پر پابندیوں کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتی ہے۔عرب لیگ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے جمال خاشقجی کی گم شدگی کے حوالےسے عالمی اداروں کے ساتھ تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے معاملے کی تحقیقات کا انتظار کیا جانا چاہیے۔ سعودیہ پر دباؤ بڑھانے کے لیے پابندیاں کی دھمکیاں دینے کا کوئی جواز نہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خطے اور عالمی استحکام اور امن میں سعودی عرب کا کلیدی کردار ہے۔ سعودیہ کے خلاف کوئی بھی انتقامی کارروائی خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے نقصادن دہ ثابت ہوسکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا