English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی وزیراعظم کی غزہ کی پٹی پر فوج کشی کرنے اور حماس کو دردناک سزا دینے کی دھمکی  

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:15؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں مسلسل احتجاج کے بعد اسرائیل نے غزہ پر فوج کشی کی دھمکیاں بڑھا دی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی کابینہ کا خصوصی اجلاس چار گھنٹے جاری رہا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے غزہ کی پٹی پر فوج کشی کرنے اور حماس کو دردناک سزا دینے کی دھمکی دی۔اس موقع پر اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کہا کہ غزہ پر فوج کشی کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج اور قومی سلامتی کمیٹی کا بھی اجلاس ہوا جس میں غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف فوجی کارروائی کے امکانات پر غور کیا گیا۔اسرائیلی حکومت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی اور سیاسی سطح پر حماس کے خلاف غم وغصے کی وجہ قطر کی طرف سے غزہ کو ایندھن کی سپلائی ہے۔اسرائیل کا خیال ہے کہ قطر کی معاونت سے غزہ کو ایندھن کی سپلائی سے وہاں پر جاری پرتشدد احتجاج میں کمی آسکتی ہے، تاہم گذشتہ جمعہ کو غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 7 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد صہیونی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے غزہ کو ایندھن کی سپلائی بھی بند کردی ہے،سرائیلی وزیر اعظم نے صاف لفظوں میں کہا کہ اگر حماس کی لیڈرشپ میں عقل سلیم ہوئی تو وہ ہمارے پیغام کو سنجیدگی سے لیں گے اور غزہ کی سرحد پر پرتشدد مظاہرے فوری بند کردیں گے۔ دوسری طرف حماس کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کے بحران کے جزوی حل کو قبول نہیں کرے گی بلکہ اسرائیل کو غزہ پر عاید کردہ پابندیاں مکمل طورپر ختم کرنا ہوں گی۔۔۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا