English   /   Kannada   /   Nawayathi

زینب قتل کیس ، مجرم عمران کی خاندان سے آخری ملاقات کا پروانہ جاری

share with us

لاہور:15؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) جیل حکام نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی خاندان سے آخری ملاقات کاپروانہ جاری کردیا،آخری ملاقات کل دن 12بجے جیل میں کرائی جائیگی۔ جیل حکام نے کہا ہے کہ آخری ملاقات کرنے والے قومی شناختی کارڈہمراہ لائیں اور آخری ملاقات کیلئے 50سے زائد افراد نہ آئیں،جیل حکام نے کہا ہے کہ عمران کو بدھ کوعلی الصبح پھانسی دی جائے گی،پھانسی کے بعدمیت صبح ساڑھے5بجے ورثاکے حوالے کی جائیگی۔واضح رہے کہ عمران علی نے زینب سمیت 7 بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا، مجرم کی صدر مملکت،اعلیٰ عدلیہ سے رحم کی اپیلیں خارج ہوچکی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا