English   /   Kannada   /   Nawayathi

کنداپور : کنویں کے منڈیر پربیٹھ کر گیم کھیل رہا نوجوان کنویں میں گرکر ہلاک 

share with us

کنداپور 14؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز ) موبائل پر گیم کھیلنے کی لت نوجوانوں کو ایسی لگی ہوئی ہے کہ وہ بنا اوپر دیکھے آگے بڑھتے رہتے ہیں اور انہیں پتہ بھی نہیں چلتا ہے کہ آگے سے سواری آرہی ہے یا کوئی گذر رہا ہے۔ بعض نوجوان تو گھروں کی چھتوں پر بیٹھ کر گیم کھیلتے ہیں اور بعض کنووؤں کے منڈیروں پر بیٹھ کر گیم سے لطف لیتے ہیں۔ ان حالات میں گیم کھیلنا نوجوانوں کو اتنا مہنگا پڑسکتا ہے کہ ان کی جان بھی چلی جاسکتی ہے۔ تازہ واردات کنداپور تعلقہ کی ہے جہاں کنویں کے منڈیر پر بیٹھ کر موبائل گیم کھیل رہا نوجوان کنویں میں گرکر ہلاک ہونے کا واقعہ منظر عام پر آئی ہے ۔ مہلوک نوجوان کی شناخت بھاسکر پجاری (21) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو بسرور کا مقیم ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ نوجوان کنویں کے منڈیر پر گیم رہا تھا، اس دوران حادثاتی طو رپر گرگیا اور ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ کنداپور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا