English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلا لکشدیپ ایکسپریس میں نشہ آور دہی کھلاکر دو مسافروں کو لوٹا گیا ۔ سونے کے ساتھ ساتھ نقدی بھی غائب 

share with us

اڈپی 14؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) منگلا لکش دیپ ایکسپریس میں ناسک سے اڈپی سفر کررہے دو مسافروں کو نشہ آور دہی پلا کر ان کے پاس موجود سونے کے زیورات اور نقدی لوٹ لیے جانے کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق رام چندرا اچاریہ اپنے تین بہنوں کے ساتھ ناسک سے اڈپی جارہا تھا۔رام چندرااور اس کی بڑی بہن رادھما ایس 3 بوگی میں تھی جبکہ اس کی دیگر دو بہنیں تلسی اور سیما ایس 2میں سفر کررہی تھیں۔ سفر کے دوران اپنے ساتھیوں سے باتیں شروع ہوئیں اس دوران رام چندرا نے کچھ کھانے کی اشیاء اپنے ساتھی مسافروں کو دیں جس کو انہوں نے لے کر نوش کیا۔ ٹرین چپلون ریلوے اسٹیشن پہنچنے کے بعد انہوں نے دہی لے کر رام چندرا اور اس کی بہن رادھما کو دیا۔ رام چندرا نے آدھا کھا کر بقیہ پھینک دیا اور رادھما نے پورا کھا لیا۔ جمعہ کی رات ایک بجے ٹرین جب کنڈلور اسٹیشن پہنچی تو رام چندرا نے دیکھا کہ اس کی جیپ سے پندرہ ہزار روپئے غائب ہے ایک اور جیپ سے بھی پندرہ ہزار غائب تھے اسی طرح اس کی بہن کے پرس سے پندرہ ہزار کی رقم غائب تھی اور رادھما کی گولڈ چین بھی نہیں تھی۔ رام چندارا نے فوری طور پر دوسری بوگی میں موجود بہن سے رابطہ کیا او رصورتحال بیان کی۔ جیسے ہی ٹرین اڈپی ریلوے اسٹیشن پر رکی تو رادھما کو نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں سے اب اسے گھر لایا گیا ہے۔ رام چندار نے ریلوے پولیس کو واردات کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اڈپی سے ناسک جانے کے دوران ایک بھی ٹی سی ان کے پاس ٹکٹ چیک کرنے کے لیے نہیں آیا اور واپسی کے دوران بھی ایک بھی ٹی سی نہیں آیا۔ اس طرح ٹکٹ چیکنگ میں لاپرواہی کی وجہ سے بڑی وارداتوں کو انجام دینے کے مواقع لٹیروں کو فراہم ہورہے ہیں اور موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خطیر رقوم پر آسانی کے ساتھ ہاتھ صاف کیا جارہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا