English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلورو اور اڈپی میں زور دار بارش ،بھٹکل میں شام کے وقت بادل چھائے رہے  

share with us

بھٹکل /منگلورو 14؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) پڑوسی ریاستیں اڈپی اور منگلورو سے زور دار بارش کی خبریں موصول ہوئیں لیکن بھٹکل میں شام کے وقت بادل چھائے رہے اور لوگوں کو شدت کے ساتھ بارش کا انتظار رہا، خبر لکھے جانے تک بھی بھٹکل میں بارش نہیں ہوئی جہاں عوام کو تیزی کے ساتھ کنوؤں میں پانی کی کمی سے تشویش لاحق ہوگئی ہے۔ منگلور اور اڈپی میں گذشتہ رات کڑ ک اور گرج کے ساتھ زور دار بارش ہوئی۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے دسہرا کے لیے آئے لوگوں کو سخت پریشانی اٹھانی پڑی۔ کئی سڑکوں پر ٹرافک جام رہنے سے آمدورفت بھی متأثر رہی۔ پتور، اپنا انگڈی ، دھرمستھلا ، بیلتنگڈی ، موڈبدری ، سلیا، کتیل،وٹلا ، وینو ر وغیرہ میں زور دار بارش ریکارڈ کی گئی اور کولاموگرو، کملاکر، ہری ہلا، بالاگوڈو وغیرہ علاقو ں میں ہلکی بارش ہوئی۔ ضلع اڈپی میں منیپال پڈوبدری اور کارکلا میں زور دار بارش ہوئی۔ ماہر موسمیات کے مطابق ساحلی علاقوں میں اگلے دو روز تک بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا