English   /   Kannada   /   Nawayathi

پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا مرڈیشور کا لڑکا رتناگری میں پایا گیا 

share with us

 

بھٹکل 14؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) مرڈیشور سے پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والے لڑکے کے رتناگری سے ملنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق عبدالرشید چامنڈی کا گیارہ سالہ لڑکا کل دوپہر لاپتہ ہوگیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ لڑکا مسجد جارہا تھا اس دوران کسی نے اسے ریلوے اسٹیشن کا پتہ پوچھا جس پر لڑکے نے اس شخص کی رہنمائی کی لیکن سائل نے جواب سے مطمئن نہ ہونے کا ڈھونگ رچا کر اسے وہ اپنے گاڑی پر بٹھاکر ریلوے اسٹیشن لے گیا اور وہاں سے ریل گاڑی پر زبردستی سوار کیا۔ بتایاجارہا ہے کہ لڑکے نے ٹرین ہی میں ٹی سی سے مل کر پورے حالات سے آگاہی دی جس کے بعد ٹی سی نے فوری طور پر اس کے والدین سے رابطہ کیا۔ دیگر ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جب ٹرین رتناگری اسٹیشن پہنچی تو لڑکے نے اغوا کار کو چقمہ دے کر ٹی سی سے ملا او راس کے سامنے پورے حالات بیان کیے۔بھٹکل سرکل انسپکٹر کے مطابق لڑکا جھوٹ بول رہا ہے اور اسے تین بجے کے قریب بھٹکل میں دیکھا گیا ہے۔ فی الحال والدین رتناگری پہنچ کر لڑکے کو حاصل کرلیا ہے۔ لڑکا فی الحال سہما ہوا ہے اور مرڈیشور پہنچنے کے بعد اصل حقیقت سامنے آنے کی توقع ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا