English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان، طالبان کے حملوں میں 22 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

share with us

کابل:14؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)افغانستان کے دو صوبوں میں طالبان کے حملوں کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ پولیس چیف سمیت 22 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق افغانستان کے صوبے فرح اور زاہل میں طالبان کے حملوں کے نتیجے میں 22 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں ایک ضلع کے پولیس سربراہ بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق طالبان جنگجوؤں نے صوبہ فرح کے ضلع پوشت رد میں فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس میں 21 اہلکار ہلاک ہوئے، فرح کے صوبائی گورنر کے مطابق حملہ آور جنگجو چوکیوں پر موجود اسلحہ اور 11 فوجیوں کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

دوسری جانب صوبہ زاہل کے ضلع میزان پولیس کے سربراہ طالبان جنگجوؤں کے ساتھ ایک جھڑپ میں جان کی بازی ہار گئے، زاہل کے گورنر رحمت اللہ نے ضلعی پولیس کے سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

طالبان ترجمان نے ایک بیان میں دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں میں پولیس افسر کے علاوہ 25 فوجی اہلکار مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان نے یہ حملے ایسے وقت کیے ہیں کہ جب افغانستان میں 20 اکتوبر کو ہونے والی پارلیمانی انتخابات میں صرف ایک ہفتہ رہ گیا ہے۔

طالبان قیادت نے گزشتہ ہفتے افغان عوام سے کہا تھا کہ وہ ان انتخابات کا بائیکاٹ کریں جنہیں طالبان کے بقول امریکا افغانستان میں اپنی موجودگی کا جواز حاصل کرنے کے لیے انعقاد کرارہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے صوبے تخار کے ضلع رستاق میں انتخابی ریلی کے دوران موٹرسائیکل میں نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا