English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی جارحیت سے غزہ کی احتجاجی تحریک میں ولولہ پیدا ہوگا: حماس

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:14؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے باور کرایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی طرف سے مظاہرین پر جتنا تشدد زیادہ کیا جائے گا فلسطینیوں کی قربانیوں میں اتنا ہی اضافہ ہوگا۔ اس کے نتیجے میں غزہ میں جاری تحریک حق واپسی میں نئی روح پیدا ہوگی۔

حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید اور اڑھائی سو سے زاید زخمی ہوئے۔ اسرائیلی دشمن فلسطینی عوام کی تحریک کو طاقت کے ذریعے نہیں کچل سکتا۔ اسرائیل جتنا طاقت کا استعمال کرے گا فلسطینیوں کی تحریک اتنی ہی تیز ہوگی۔ اگر فلسطینی مظاہرین کی قربانیوں میں‌اضافہ ہوا تو اس کے نتیجے میں تحریک حق واپسی ایک نیا موڑ مڑے گی۔

ایک بیان میں فوزی برھوم نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ میں مظاہرین کوطاقت کے ذریعے کچلنے کی مجرمانہ پالیسی پرعمل جاری ہے۔ دشمن یہ سمجھ رہا ہے کہ وہ طاقت کے ذریعے فلسطینیوں کو احتجاج سے روک دے گا۔ دشمن طاقت کا جتنا استعمال کررہا ہے فلسطینیوں کی مزاحمتی تحریک اتنی ہی زور پکڑ رہی ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کو غزہ کی پٹی میں حق واپسی تحریک کے دوران مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں کو قابض فوج نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہری شہید اور 250 سے زاید زخمی ہوگئے تھے۔

غزہ میں 30 مارچ سے جاری تحریک حق واپسی اور انسداد ناکہ بندی کے دوران قابض فوج نے مظاہروں کو کچلنے کے لیے طاقت کا بے پناہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں اب تک 215 فلسطینی شہید اور 22 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا