English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ جنسی اسکینڈل ، امریکی خاتون اول نے ازدواجی زندگی سے متعلق افوہوں کی تردید کر دی 

share with us

میں ایک ماں اور خاتون اول ہوں میرے پاس سوچنے کیلئے اس سے بھی زیادہ اہم اور ضروری باتیں ہیں، ملینا ٹرمپ انٹرویو


واشنگٹن:14؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)ڈونلد ٹرمپ کے جنسی اسکینڈل کے حوالے سے امریکی خاتون اول نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق افوہوں کی تردید کر دی ہے۔ ملینا ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں اداکارہ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس اس کے بارے میں سوچنے کے بجائے اور بھی اہم کام ہیں۔ انہوں نے ان الزامات کو مسترد نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس حوالے سے کوئی تشویش نہیں ہے اور نہ ہی میں اسے توجہ دیتی ہوں ، میں ایک ماں اور خاتون اول ہوں اور میرے پاس سوچنے کیلئے اس سے بھی زیادہ اہم اور ضروری باتیں ہیں۔ ان کا اپنے انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں کہ لوگوں کو قیاس آرائی کرنا پسند ہے اور میڈیا ہماری شادی کے بارے میں بھی قیاس آرائیاں کر رہا ہے ، لیکن میں جانتی ہوں کہ کیا سچ ہے اور کیا غلط۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری شادی کے حوالے سے میڈیا جو باتیں پھیلا رہا ہے وہ درست نہیں ہیں۔۔۔۔۔۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا