English   /   Kannada   /   Nawayathi

پمنمبور میں چودہ سالہ طالب علم ڈوب کر ہلاک 

share with us

 

منگلورو 14؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) پنمبور ساحل پر تیراکی کے دوران ایک طالب علم کے ڈوب کر ہلاک ہونیکی واردات پیش آئی ہے ۔ طالب علم کی شناخت سودھاراج (18) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ طالب علم بیلتنگڈی کے میلاتھا بیٹو نامی کالج میں سیکنڈ ڈگری کا طالب علم ہے۔ 13؍ اکتوبر کو اپنے دوستوں کے ساتھ پنمبور ساحل سمندر پر تفریح کے لیے گیا ہوا تھا ، اس دوران وہ کبڈی کھیل رہے تھے ۔ساحل پر موجود حفاظتی دستہ کی جانب سے سمندر میں نہ اترنے کی صلاح دی گئی تھی لیکن انہوں نے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔ کہا جارہا ہے کہ یہ ڈوبنے کے دوران حفاظتی دستہ نے انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن موجوں میں طغیانی کی وجہ سے اسے بچایا نہیں جاسکا۔ پنمبور پولیس نے جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعد معاملہ درج کرلیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا