English   /   Kannada   /   Nawayathi

نان سی آر زیڈ علاقوں میں ریت کانکنی کی اجازت ایک ہفتہ میں دی جائے گی : اڈپی ڈپٹی کمشنر کا پریس کانفرنس میں اعلان 

share with us

 

اڈپی 13؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) ریت کے مسائل سے جوجھ رہے ساحلی کرناٹکا کے عوام کے لیے اڈپی ضلع کی ڈپٹی کمشنر پریانکار میری فرنسس کے اعلان سے ایک حد تک اطمینان ہوگیا ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا ہے کہ نان سی آر زیڈ علاقوں میں ریت کانکنی کی اجازت ایک ہفتہ کے اندر دی جائے اور سی آر زیڈ علاقوں میں اس کے لیے مزید وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر ریاستی محکمہ جنگلات اور ماحولیات کے افسران سے بات چیت کے بعد اس کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کارکلا میں دو اور بیندور اسمبلی حلقہ حدود میں آنے والی دو ریت کے ذخیروں کی نشاندہی کرلی گئی ہے جو سی آر زیڈ حدود سے باہر آتے ہیں۔ فی الحال انتخابی ضابطۂ اخلاق کے پیش نظر ریت کانکنی کام بیندور میں نہیں شروع ہوگا البتہ کارکلا میں ریت کانکنی کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض میڈیا کے نمائندے ریت کانکنی کے مسئلہ پر ڈپٹی کمشنر کو موردِ الزام ٹہرانے کی کوشش کررہے ہیں ، ضلع کے عوام کو حقیقت سے آگاہی کے بعد وہ اصل مسئلہ کو سمجھنے کی کوشش کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا