English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدر کا خطاب ، کہا : جمہوریت کے اقدار کی حفاظت ہم سب کا فریضہ 

share with us

بھٹکل 13؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) جمہوریت کے تحفظ کے لیے ہم سب کی کوششیں ضروری ہیں، سپریم کورٹ کے ججوں نے اس پر اپنی تشویش کا اظہار کرکے یہ ثابت کردیا کہ جمہوریت حقیقت میں خطرے میں ہے اور اس کو بچانے کا کام ہم سب کا ہے۔ ان باتوں کا اظہار بھٹکل میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے منعقدہ گیٹ ٹو گیدھر پروگرام میں ریاستی صدر محمد شکیب نے کیا ۔ خوشحال نوائط کالونی میں منعقدہ اس پروگرام میں انہوں نے موجودہ دور کی گندی سیاست کی کئی ایک مثالیں پیش کرکے عوام کو حقیقت سے آشنا کرانے کی کوشش کی ۔ نریندر مودی کے نعروں اور پروپیگنڈوں کے بیچ قائم ہونے والی اس سرکار کا اصل چہرہ لوگوں کو دکھا یا او رکہا کہ انتخابات سے پہلے جن وعدوں کو انہوں نے وفا کرنے کی کوشش کی آج ہم سبھوں نے دیکھ لیا کہ وہ وعدے اپنے ہی جگہ پر کھڑے ہیں لیکن سرکار اپنے ہی روش پر کام کررہی ہے۔ سرکار اپنے اپنے حامی نجی کمپنیوں کو فائدہ دلارہی ہے او را س مار کے اثرات عام عوام پر پڑرہے ہیں۔ انہوں نے کہا اپنے خطاب میں میڈیا کی جانب سے نشر کی جارہی گندی سیاست کی مثالیں بھی پیش کرتے ہوئے اس کے کردار کو مشکوک قرار دیا۔ اتردیش کا وہ وزیر اعلیٰ جس کی سوچ عورتوں کے بارے میں ٹھیک نہیں ہے ، اس کا روزنامچہ کو میڈیا اپنی خبروں میں جگہ دے رہا ہے۔ ملک کے ان حالات میں ہمیں جمہوریت کے اقدار کو بنانے کے لیے کوششیں کرنی چاہیے۔ مولانا معظم نے اپنے خطاب میں مسلمانوں کے موجودہ حالات اور اس کی شاندار ماضی کے احوال کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان پر کئی صدیاں حکمرانی کرنے والی یہ قوم کس ڈگر پر کھڑی ہے اس کا ہم سب کو علم ہے۔ جن مدارس نے ملک کی آزادی میں اپنا کردار ادا کیا آج انہیں کو نوٹسیں جاری کی جارہی ہیں کہ یہاں پر بھی ترنگا لہرایا جائے ۔ حکم جاری کرنے والے کو چاہیے تھا کہ ناگپور کے ہیڈ کواٹرس میں ترنگا لہرانے کی بات کرتا۔مزید کہا کہ مسلمانوں نے ملک میں کئی سالوں تک بھروسہ کرکے سیکولر پارٹیوں کو ووٹ دیا لیکن سیکولر پارٹیاں ان کے ووٹوں سے حکمرانی کرتی رہی ۔ کتنے ایسے معاملہ ہمارے سامنے لیکن اس وقت یہ سیکولرپارٹیاں کہاں کھوگئیں تھیں اس کا پتہ نہیں چلتا۔ ملحوظ رہے کہ اس پروگرام میں کثیر تعداد میں لوگوں نے کی شرکت کی۔ سراج الدین بنگالی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ اس موقع پر پی ایف آئی کے کئی ایک لیڈران بھی موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا