English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کے ساتھ اسلحہ کے سودے معطل نہیں کرینگے، ٹرمپ

share with us

ریاض:13؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ  سعودی عرب کے ساتھ  اسلحہ سودے معطل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ امریکہ میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری پر قدغن لگانے کی کوئی وجہ نہیں۔ سعودی عرب امریکہ کے سوا روس اور چین سے اسلحہ بھی خریدسکتا ہے اور وہاں سرمایہ کاری بھی کر سکتا ہے۔ اسلحہ کے سعودی سودوں پر بندش سے امریکہ ہی کو نقصان ہو گا۔ وہ وائٹ ہاؤس میں عالمی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کر رہے تھے۔ امریکی صدر نے یہ اعلان کر کے قطر اور ترکی کے ان ذرائع ابلاغ کے منہ پر زبردست طمانچہ رسید کیا ہے جو امریکہ کی طرف سے سعودی عرب کیلئے اسلحہ کے سودوں کی بند ش اور امریکہ میں سعودی سرمایہ کاری پر قدغن لگانے کا پرچار کر رہے تھے۔ امریکی صدر نے فوکس نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات انتہائی شاندار ہیں۔ ہمارے اور سعودی عرب کے درمیان بہت سارے معاملات ہیں۔ ماضی کے مقابلے میں اقتصادی تعلقات زیادہ بہتر ہیں۔ ان کا ایک حصہ ہمارے دفاعی نظام سے تعلق رکھتا ہے۔ سعودی عرب پر پابندی ایسی گولی کے مترادف ہے جسے نگلنا امریکہ کیلئے بے حد مشکل ہے۔ امریکی صدر کا یہ بیان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے بلومبرگ کو دیئے گئے اس انٹرویو کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سعودی عرب نے امریکہ سے جتنے ہتھیار بھی لئے ہیں پیسے دے کر لئے ہیں کوئی ہتھیار مفت نہیں لیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا