English   /   Kannada   /   Nawayathi

پہلی حرمین ٹرین کے لیے،99فیصد ٹکٹوں کی فروخت

share with us

ریاض:13؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی حرب میں جدہ سے حرمین ٹرین کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ،پہلی ٹرین کے 99فیصد ٹکٹس فروخت ہوئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرین رابغ میں کنگ عبداللہ اکنامک سٹی، جدہ کے السلیمانیہ سٹیشن سے ہوتے ہوئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ آنے جانے والے مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔ہر ٹرین میں 13بوگیاں ہیں جن میں سے 4اکانومی اور 8بزنس کلاس ہیں، ٹرین کے ہر ڈبے میں 417نشستیں رکھی گئی ہیں جن میں سے چند نشستیں معذوروں کیلئے بھی مختص کی گئی ہیں۔ٹرین میں مسافروں کو کھانا فراہم کرنے کے لیے ریستوران کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے، حرمین ٹرین کی اس ماہ کے آخر تک کی نشستیں ابھی سے بک ہوگئی ہیں، اس دوران سفر کے خواہشمند افراد کو انتظار کرنا پڑے گا۔آن لائن ریزرویشن سب سے زیادہ مدینہ منورہ میں کرائی گئی، لوگوں نے مطالبہ کیا کہ ٹرینوں کی تعداد بڑھائی جائے اور اسے 4دن تک محدود نہ رکھا جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا