English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل جارحیت جاری، غزہ کو قطری تیل کی سپلائی بند کردی

share with us

یروشلم :13؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے مقبوضہ غزہ کو قطری حکومت کی جانب سے فراہم کیے جانے والے تیل کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین پر قابض غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے مزید مظالم ڈھاتے ہوئے غزہ کی پٹی کو قطری حکومت کی جانب سے فراہم کیے جانے والے ایندھن کی بندش کا حکم صادر کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ انتہا پسند اسرائیلی وزیر دفاع لائبرمین نے آج مقبوضہ فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ کو ایندھن کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متعصب اسرائیلی وزیر دفاع لائبرمین نے دہشت گرد صیہونی فوج کو حکم دے یا ہیے کہ جب کہ دوسرا حکم نامہ جاری نہیں کیا جاتا اس وقت تک غزہ کو فراہم کیے جانے والے قطری تیل کی سپلائی روک دی جائے۔

یاد رہے کہ اسرائیل کی درندہ صفت فورسز نے گذشتہ روز تحریک حق واپسی کے تحت احتجاجی مظاہرے کرنے کے والے نہتے فلسطینیوں پر بے تحاشا تشدد اور اندھا دھند فائرنگ کرکے 6 فلسطینی شہریوں کو شہید جبکہ سیکڑوں کو زخمی کردیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فلسطینی حکام کی جانب سے اسرائیلی فیصلے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ صیہونی فورسز نے گذشتہ 10 برس سے فلسطین کے علاقے مقبوضہ غزہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے، ماضی قریب میں اقوام متحدہ کی کوششوں سے غزہ کو قطری تیل کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں برس مارچ سے اب تک اسرائیل اور غزہ کی سرحد پر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر صیہونی افواج کی فائرنگ سے 191 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ مظاہروں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا