English   /   Kannada   /   Nawayathi

عرب ممالک فلسطین کی آزادی کا پلان تیار کریں:مشعل

share with us

استنبول:13؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے سابق صدر  خالد مشعل نے عرب ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین کی آزادی کے لیے جامع پلان تیار کریں۔ ان کا کہنا ہےکہ حماس نے فلسطین کی آزادی کے لیے ٹیکٹیکل اسٹریٹیجی اختیار کی ہے۔ عالم اسلام اور عرب ممالک کے زندہ ضمیر حکمران فلسطین کی آزادی کے لیے دانشمدانہ جامع پلان تیار کریں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق خالد مشعل نے ان خیالات کا اظہار استنبول میں منعقدہ "دسیوں رواد القدس کانفرنس" سے خطاب میں کیا۔ انہوں‌ نے کہا کہ اسرائیلی دشمن ایک طرف قضیہ فلسطین کے تصفیہ کی سازشیں کررہا ہے اور دوسری طرف اس نے کئی عرب ممالک کے اندر تک رسائی کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ عرب ممالک کی منتخب قیادت قضیہ فلسطین اورصہیونی ریاست کے ساتھ تعاون کےحوالے سے توازن پیداکریں اور قضیہ فلسطین کی قیمت پر صہیونی دشمن کے ساتھ راہ رسم نہ بڑھائی جائے۔

خالد مشعل نے کہا کہ غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے، کسی شرمندگی کے بغیر فلسطینیوں کی مزاحمت کی حمایت، دشمن سے تعلقات کےقیام میں مخالفت اور "صدی کی ڈیل" کی سازشوں کو ناکام بنانے کا عزم کیا جائے۔

حماس رہ نما نے کہا کہ اسرائیل کو فلسطینی قوم کے عزم اور استقلال کا سامنا ہے۔عزم و استقلال میں غزہ کے عوام نے دشمن کے سامنے زیادہ مضبوط ثابت کیا ہے۔ حق واپسی مارچ شروع کیا۔ غزہ کی ناکہ بندی ختم کرانا عرب ممالک کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ فلسطینی مسلمان پوری مسلم امہ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

خالد مشعل نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ جاری سیکیورٹی تعاون اور مزاحمت کاروں کا تعاقب کرنے کی مجرمانہ پالیسی کی شدید مذمت کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا