English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل تنظیم کی جانب منعقدہ پانچ روزہ صحافتی ورکشاپ کا آج صبح ہوا افتتاح 

share with us

پانچ روز میں کئی سینئر صحافی طلباء کی کریں گے رہنمائی

بھٹکل 13؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی جانب سے منعقدہ پانچ روزہ میڈیا ورکشاپ کا افتتاح آج صبح نوبجے قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا محمد اقبال ملا ندوی کی دعائیہ کلمات کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر منعقدہ افتتاحی نشست میں مقررین نے موجودہ دور میں صحافت کی اہمیت اور ضرورت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نئی نسل کو اس کے لیے تیار کرنے اورانہیں اس کی تعلیم دلاکر ملت کو درپیش مسائل حل کرنے کی جانب پیش رفت کیے جانے پر زور دیا۔ اپنے صدارتی خطاب میں تنظیم کے صدر جناب محمد مزمل قاضیا صاحب نے کہا کہ پہلے پی یوسی سال دوم کے بعد ہمارے نوجوان زیادہ تر میڈیکل اور انجینئرنگ میں جانے کو ترجیح دیا کرتے تھے ، اس کے بعد اب ہمارے نوجوان قانونی شعبہ میں جانے کو اپنی پہلے پسند قرار دیتے ہیں کچھ ہی عرصہ بعد آپ دیکھیں گے کہ صحافتی کورس سے بڑھ کر کوئی کورس نہیں ہوگا اور سبھی ہمارے طلباء پہلے اس شعبہ میں جانے کو ترجیح دیں گے۔ انہوں نے اس ورکشاپ کے انعقاد پر اس کے کنوینر جناب آفتاب کولا صاحب سمیت پوری ٹیم کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس ورکشاپ سے ہمارے طلباء ضرورفائدہ اٹھائیں گے۔ استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل وقاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی نے اسلام میں میڈیا کی اہمیت پر خطاب کیا اور کہا کہ اسلام نے شروع ہی سے اس میدان میں آگے بڑھنے پر زور دیا اور اپنی بات مؤثر انداز میں پیش کرنے کی ترغیب دی ہے۔ پروگرام کے کنونیر اور سینئر صحافی جناب آفتاب کولا صاحب نے پروگرام کی غرض وغایت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ صحافت کی اہمیت اور ضرورت کو دیکھتے ہوئے ہمارے طلباء کو اس میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرانے کی غرض سے اس پانچ روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔اس موضوع سے دلچسپی رکھنے والے طلباء کو ہم اس ورکشاپ کے ذریعہ اس میدان میں انہیں مزید مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں اور ہمارا کام صرف اس حد تک پورا نہیں ہوگا بلکہ مستقبل میں بھی ان شاء للہ ہم پوری توجہ کے ساتھ ایسے طلباء کی رہنمائی کریں گے ۔ واضح رہے کہ اس ورکشاپ میں تقریباً پچاس کے قریب طلباء کے ساتھ ساتھ دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا