English   /   Kannada   /   Nawayathi

تعلیمی پالیسی کے خلاف اطالوی طلبہ کے مظاہرے

share with us

:13؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)اٹلی کے تقریباً پچاس مختلف شہروں میں ہزاروں طلبہ نے عوامیت پسند حکومت کے اُس فیصلے کے خلاف مظاہرے کیے، جس کے تحت تعلیم کی مد میں حکومتی اخراجات کو کم کر دیا گیا ہے۔ دارالحکومت روم میں تقریباً تین ہزار طلبہ نے وزارت تعلیم کی عمارت کے باہر احتجاج کیا۔ مختلف شہروں میں ہونے والے ان مظاہروں کے دوران طلبہ نے دو نائب وزرائے اعظم ماتیو سالوینی اور لُوئگی ڈی مائیو کے پتلوں کو بھی آگ لگائی۔ ایک مظاہرے کے لیڈر کے مطابق اگر حکومت خوفزدہ نہیں ہے تو پھر اُسے تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ روم حکومت کے نائب وزیراعظم ماتیو سالوینی نے پتلے جلانے اور شدید نعرہ بازی کو نامناسب قرار دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا