English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیپال:طوفان کی زد میں آنے سے پانچ کوہ پیما اور تین نیپالی گائیڈ ہلاک

share with us

کھٹمنڈو:13؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)نیپالی حکام نے بتایا ہے کہ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے ایک مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے پانچ کوہ پیماؤں کی نعشیں مل گئی ہیں۔ ان کوہ پیماؤں کے ہمراہ گائیڈ کے طور پر جانے والے لاپتہ چار نیپالیوں میں سے تین بھی طوفان کی لپیٹ میں آ کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایک نیپالی گائیڈ لاپتہ ہے۔ یہ تمام لوگ گورجا ہمل پہاڑ کو سر کرنے کی کوشش میں تھے۔ کوہ پیماؤں کو جمعہ بارہ اکتوبر کی شام میں ایک شدید طوفان کا سامنا تھا۔ ایک امدادی ہیلی کاپٹر آج ہفتے کی صبح روانہ کیا گیا لیکن بکھری ہوئی لاشوں کو اٹھایا نہیں جا سکا۔ گورجا ہمل پہاڑ 7193 میٹر یا 23 ہزار 590 فٹ بلند ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا