English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہشت گردی کے الزام میں گرفتار امریکی پادری کو ترک عدالت نے رہا کردیا

share with us

انقرہ:13؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی  کی عدالت نے جاسوسی اور دہشت گردوں سے تعلقات کے الزام میں گرفتار امریکی پادری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے امریکی پادری پر تمام عدالتی پابندیاں اٹھانے، نظر بندی ختم کرنے اور ان کے بیرون ملک جانے پر عائد پابندی ختم کرنے کا حکم بھی سنایا۔ ان فیصلوں کے بعد امریکی پادری ترکی چھوڑ کر اپنے ملک واپس جا سکتے ہیں۔

ترکی میں دہشت گرد قرار دی گئی تنظیم ’پی کے کے‘ اور فتح اللہ گولن سے روابط کے الزام میں اینڈریو برنسن کو 25 جولائی 2016 کو گرفتار کر کے ان پر مقدمہ چلایا گیا تھا۔

اینڈریوبرنسن کی گرفتاری پر امریکا اور ترکی میں سفارتی کشیدگی شدت اختیار کرگئی تھی جب کہ متعدد بار صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی برنسن کی رہائی  کا معاملہ اٹھایا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا