English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلم خواتین میں بیداری لانے کے لئے شعبئہ خواتین مسلم پرسنل لاءبورڈ کرناٹکا کی پہل

share with us

شیموگہ : 12/اکتوبر:13؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)۔مسلم خواتین میں بیداری لانے کے لئے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے شعبئہ خواتین کی تجویز کے مطابق سوشیل ریفارم آرگنائزیشن ٹرسٹ کے شعبے خواتین کاآغاز ضلع میں کیاجارہاہے جس کی تعارفی نشست کاانعقاد آج شہر میں ہوا ۔ شعبئہ خواتین آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کرناٹکا کی کوآرڈینیٹرڈاکٹرآصفہ نثار کی قیادت میں انجام دی جانے والی اس نشست میں شہر کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بتایا گیا کہ حکومت طلاق ثلاثہ کی آڑ میں خواتین کے ڈھیرسارے مسائل پر پردہ ڈال رہی ہے۔  لیکن اسے بہانہ بنا کرشریعت میں مداخلت کرنا درست نہیں۔ کیونکہ مسلم سماج میں طلاق ثلاثہ ہی ایک مسئلہ نہیں رہ گیا ہے جو کہ حکومت اتنی دلچسپی لے رہی ہے, 

مرکزی حکومت طلاق کے مسئلے پرسیاست کررہی ہے، لہٰذا ہم کہنا چاہتے ہیں کہ شریعت میں کسی بھی قسم کی مداخلت کے لئے موقع نہیں دینگے نہ ہی یہ ہمیں ہرگز منظور نہیں ہے۔ شریعت کی بیداری  اور حکومتوں کی سازش کے تعلق سے خواتین میں بیداری لانے کے لئے ضلع میں مہم شروع کرنے کے لئے مشترکہ طورپر فیصلہ لیاگیا ہے,  اس کے علاوہ ازدواجی مسائل کو حل کرنے کے لئے بورڈ کی ومینس ہیلپ لائن موجود ہے جو کاؤنسلنگ کرتی ہے جسکا ایک شعبہ شیموگہ میں بھی موجود ہے ۔ مزید بچوں و نئی نسلوں کی تربیت کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔اس نشست کی صدارت آرگنائزیشن کی نمائندہ رحمت النساء نے انجام دی جبکہ جماعت اسلامی ہند شاخ شیموگہ کی کارکن وجیہ نشاط، کالم نگار احساس نایاب، شگوفتہ ،سلمانازنین کوثر کے علاوہ ایک درجن سے زائد خواتین نے شرکت کی تھی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا