English   /   Kannada   /   Nawayathi

گلف کے حالات سے ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے : علماء کا اظہار خیال

share with us

ابناء جامعه منطقہ شرقیہ کی جانب سے اہم اجلاس کا انعقاد 

دمام 12 اکتوبر 2018 (فكروخبر/موصولہ رپورٹ ) کل بروز جمعرات بتاریخ 11/ اکتوبر 2018 رات گیارہ بجے بمقام مدرسہ تعلیم القرآن دمام أبناء جامعہ منطقہء شرقیہ کے زیرِ اہتمام ایک اجلاس منعقد کیا گیا ، جس میں سابق مہتمم جامعہ مولانا فاروق قاضی ندوی اور نائب قاضی بھٹکل جماعت المسلمین و استادِ جامعہ اسلامیہ جناب مولانا عبدالرب صاحب ندوی صاحبان کا تعارف جنرل سکریٹری بھٹکل مسلم جماعت مولانا فیاض احمد موٹیا ندوی پیش کیا اور دونوں اہم شخصیات نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے امت مسلمہ کی ہر جگہ پستی اور مظلومیت کا سبب اللہ اور اس کے دین سے دوری ،دنیا کی محبت، نیز رزق حلال کی حصول میں بے احتیاطی برتنا، اور ہمارے اسلاف کے طریقہ کو چهوڑ کر غیروں کے طور طریقوں کو اپنانا بتایا، اور زور دیا کہ آجکل جو گلف کے حالات ہیں اس سے گهبرانے کی کوئی ضرورت نہیں رزق دینے والی ذات وہی ہے جو اب تک ہمیں رزق دیتی آرہی ہے، حالات ہماری کوتاہیوں اور گناہوں کی بدولت آتے ہیں اسلئے معافی اور استغفار کی کثرت کرنی چاہیے،  اور فرمایا کہ قوم نوائط کا امتیازی وصف دینداری آپسی اتحاد اور رزق حلال کے سلسلے میں آخری درجہ تک احتیاط کرنا رہا ہے، اب اس سلسلے میں بڑی کوتاہی کی جارہی ہے جو ہمارے پورے معاشرے کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے، آخر میں آپسی اتحاد و اتفاق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اختلاف رائے کی صورت میں ہمیشہ صلح صفائی کرکے متحد ہوکر آگے بڑهنا چاہئے، اجلاس میں بهٹکل مسلم جماعت منطقہء شرقیہ کے عہدیدار اور ذمہ داران کے علاوہ بڑی تعداد عوام الناس کی تهی، اجلاس کی نظامت ابناء جامعہ منطقہء شرقیہ کے سکریٹری جناب مولوی شعور میگون نے کی، رات دیڑهہ بجے پروگرام کا اختتام ہوا.......

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا