English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل مسجد خدیجۃ الکبریٰ موسیٰ نگر کے زیر اہتمام مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات کا افتتاح 

share with us

بھٹکل 11؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) بھٹکل مسجد خدیجۃ الکبریٰ موسیٰ نگر کے زیر اہتمام مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات کا افتتاح آج بعد عصر قاضی جماعت المسلمین بھٹکل جناب ملا محمد اقبال صاحب ندوی کے ہاتھو ں عمل میں آیا۔ اس موقع پر موجود علماء کرام نے شبینہ مکاتب کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے موجودہ زمانے کی اشد ضرور ت قرار دیا اور کہا کہ شبینہ مکاتب ہمارے بچوں کو ایمان پر باقی رکھنے کے لیے کوششیں کررہے ہیں لہذا یہاں اپنے نونہالوں کو بھیج کر موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں۔ مشہور عالمِ دین مولانا محمد الیاس ندوی نے حاضرین کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا کہ آج کل ہم ملک میں جگہ جگہ مسلمانوں کے مرتد کی خبریں عام ہورہی ہیں۔ کبھی دہلی سے تو کبھی ملک کے کسی حصہ سے یہ خبر ہم پر بجلی بن کر گذرتی ہے لیکن اس کے اسباب پر ہم غور کریں تو پتہ چلتا ہے کہ اسلامی تعلیمات نہ ہونے کی وجہ سے اس طرح کی باتیں پیش آتی ہیں۔ ہمارے نونہالوں کو اسلام کی بنیادی تعلیمات نہیں دی جارہی ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے دین کو ہلکا تصور کیا۔ ان شبینہ مکاتب سے آج ہماری نئی نسل کا ایمان محفوظ ہے۔ مولانا نے دیگر کئی اہم باتوں کا طرف حاضرین کی توجہ مبذول کراتے ہوئے شبینہ مکاتب کی اہمیت پر تفصیل سے بات چیت کی ۔ جلسہ میں موجود دیگر مہمانان نے بھی شبینہ مکاتب کی اہمیت پر گفتگو کی ۔ دعائیہ کلمات پر یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا