English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل،  منکی او رکمٹہ کے اٹھارہ ماہی گیر ایران میں ہیں قید ، مجلس اصلاح وتنظیم نے حکومتِ ہند سے رہائی کے لیے اقدام کی درخواست کی 

share with us

بھٹکل 11؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) بھٹکل اور اس کے مضافاتی علاقوں مرڈیشور ، منکی اور کمٹہ سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کو دبئی سرحدی حدود کو پار کر کے ایران میں داخل ہونے کے الزام میں ایرانی افسران کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی وجہ سے ان کی زندگی دوبھر ہوگئی ہے۔ یہاں مقیم ان کے متعلقین ان کی رہائی کے لیے پریشان ہیں تو دوسری طرف حراست میں لیے گئے افراد بھی اپنے رہائی کے انتظار میں ہیں۔ مختلف ذرائع سے موصولہ اطلات کے مطابق 18جولائی کو دبئی میں ماہی گیری کا کام کرنے والے تقریباً اٹھارہ افراد تین کشتیوں پر سوار ہوکر ماہی گیری کے لیے نکلے۔ ان کے مطابق وہ دبئی کے سرحدی حدود میں تھے لیکن ایرانی افسران کی جانب سے انہیں یہ کہتے ہوئے حراست میں لیا گیا کہ وہ بلا اجازت ایرانی حدود میں داخل ہوگئے۔ افسران انہیں لے کر ایک بندرگاہ پہنچے جہاں پانچ افراد کو اپنے ساتھ لے گئے اور بقیہ کو ایک ہی کشتی میں قید کردیا۔ان کی شناخت محمد شریف باپو صاحب ، ابراہیم ملا ، محمد انصار اسماعیل باپو ، نعیم حسن بھنڈی ، ٹی یعقوب اسماعیل شمالی ، الیاس امباڑی ، الیاس گھارو ، عنایت اللہ شمالی ، قاسم شیخ ، اجمل موسیٰ شمالی ، عبداللہ سلیمان ڈانگی ، عتیق سلیمان گھارو، مطلوب مخدوم سارنگ ، جعفر ابراہیم تڈلیکر ، ابراہیم احمد ہوڈیکر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔محروسین کے مطابق ان کے ساتھ ان کے مالک بھی موجود ہیں جنہوں نے جلد ہی رہائی کی امید دلائی تھی اور انہوں نے ایرانی حکام کے ساتھ ساھت دبئی کے حکام سے بھی بات چیت کی جنہو ں نے اس مسئلہ کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اس کے باوجود اب تک کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔ ان کے اہلِ خانہ نے مجبوراً مجلس اصلا ح وتنظیم بھٹکل کے ذمہ داروں سے رابطہ کرکے ان کے سامنے پوری صورتحال سامنے رکھی جنہوں نے اس مسئلہ پر فوری حرکت کرتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج کو اس کی اطلاع کردی اور انہیں وہاں سے بحفاظت رہا کرنے کے لیے اقدام کی درخواست کی ۔ آج مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے ذمہ داران نے ان کے متعلقین کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا سے ملاقات کی اور ان کے توسط سے وزیر خارجہ کو ایک یادداشت بھی پیش کی ہے جس میں انہوں نے پوری صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے جلد از جلد ان کی رہائی کے لیے اقدام کی درخواست کی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا