English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک: ڈرگز کے خلاف گلبرگہ پولیس نے مہم کی شروعات کی

share with us

گلبرگہ:11؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)آج کی نئی نسل نفسیاتی دباؤ کی وجہ سے ڈرگز کا استعمال کرتی ہے، جو انتہائی تشویشناک امر ہے۔ کرناٹک کی گلبرگہ پولیس نے منشیات کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس تعلق سے شہر کے جگت سرکل پر پولیس نے ایک بینر بھی لگایا ہے۔ اس بینر کے ذریعے گلبرگہ پولیس نے عوام سے ڈرگز کی مخالفت کرنے کی اپیل کی ہے۔ گلبرگہ کے ایس پی، این ششی کمار کے مطابق عوام میں ڈرگز کے خلاف بیداری لانےکے لیے اس مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے لگائے گئے بینر کا گلبرگہ کی عوام نے خیر مقدم کیا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ آج کی نئی نسل نفیساتی دباؤ کی وجہ سے ڈرگز کا استعمال کرتی ہے جو انتہائی تشویشناک امر ہے۔غور طلب ہے کہ حالیہ دنوں میں کرناٹک کے صدر مقام بنگلورو شہر کے اندر ڈرگز سے متعلق مختلف معاملات سامنے آئے ہیں۔ وزارت داخلہ نے بھی اس سلسلے میں تشویش کا اظہار کیا ہے اور کرناٹک حکومت کو اس سے متعلق کارروائی کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا