English   /   Kannada   /   Nawayathi

دبئی ایئر پورٹ سے سفر کرنے والے مسافروں کو پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ،سمارٹ ٹنل کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز

share with us

دبئی :11؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) متحدہ عرب امارات نے ایوی ایشن انڈسٹری میں انقلاب برپا کردیا ہے کیونکہ اب جو مسافر دبئی ایئر پورٹ سے امارات ایئر لائن میں فرسٹ یا بزنس کلاس میں سفر کرے گا اس کو پاسپورٹ کی ضرورت نہیں رہے گی ۔

بدھ کے روز جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (جی ڈی آر ایف اے) کی جانب سے دبئی ایئر پورٹ پر سمارٹ ٹنل کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے ذریعے مسافروں کو صرف 15 سیکنڈز میں تصدیق کے مراحل سے گزارا جائے گا۔ اس ٹنل میں مسافروں کو بائیو میٹرک سسٹم سے گزرنا ہوگا جو چہرے کی شناخت کے ذریعے انہیں کلیئر کرے گی اور پاسپورٹ پر مہریں لگوانے اور امیگریشن کے دیگر مسائل سے جان چھوٹ جائے گی۔

جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ ابھی تک مسافروں کو پاسپورٹ کی زحمت سے آزادی دلانے والا یہ منصوبہ تجرباتی مراحل میں ہے ، اس کا آفیشل استعمال یو اے ای کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کی اجازت کے بعد شروع کیا جائے گا۔ اس نئی ٹیکنالوجی کوٹنل کا حصہ بنانے سے پہلے بھی ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا