English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصری جنگجگوعشماوی کا محافظ بھی لیبیا کے مشرقی شہر درنہ سے گرفتار

share with us


صفوت زیدان القاعدہ سے وابستہ گروپ کی درنہ میں کونسل کا سربراہ،لیبیااورمصرمیں تباہ کن حملو ں میں ملوث تھا،حکام


طرابلس ۔11اکتوبر(یواین این )لیبیا کی قومی فوج نے مشرقی شہر درنہ میں ایک کارروائی کے دوران میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے مصری جنگجگو صفوت زیدان کو گرفتار کر لیا ہے۔وہ مصر کو انتہائی مطلوب جنگجگوہشام عشماوی کا محافظ بتایا جاتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہشام عشماوی مصری سکیورٹی فورسز کا سابق افسر تھا ۔اس کو گذشتہ سوموار کے روز درنہ ہی میں لیبیا کے سابق جنرل خلیفہ حفتر کے زیر قیادت قومی فوج نے گرفتار کیا تھا۔مصری سکیورٹی حکام عشماوی ہی کو سخت گیر جنگجو گروپ انصار الاسلام اور ایک اور جنگجو گروپ المرابطون کا سربراہ قرار دیتے ہیں۔ان دونوں گروپوں کے شمالی اور مغرب افریقا میں القاعدہ کے نیٹ ورک سے روابط بتائے جاتے ہیں۔صفوت زیدان القاعدہ سے وابستہ گروپ کی درنہ میں کونسل کا سربراہ بتایا گیا ہے۔وہ لیبی اور مصری حکام کو دونوں ممالک میں تباہ کن حملوں کے الزامات میں مطلوب تھا۔وہ مصر سے 2013ء میں بھاگ کر لیبیا آگیا تھا اور اس نے درنہ میں ایک خفیہ کمین گاہ میں پناہ لے رکھی تھی۔درنہ میں تعینات لیبی قومی فوج ( ایل این اے) نے وہاں موجود دوسرے مطلوب جنگجگووں کے ٹھکانوں کا بھی محاصرہ کر لیا ہے،ان میں لیبیا میں القاعدہ کا ملٹری اور سکیورٹی لیڈر عبدالعزیز عبدالحمید الجیبانی ،اس جنگجگو تنظیم کا میڈیا ترجمان محمد المنصوری الدسکا اور اس گروپ کا مفتی ابو حفص الموریتانی شامل ہیں۔
۔۔۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا