English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی شاہ عبداللہ کے قتل کی سازش جلد عدالت میں پیش کرنے کا اعلان

share with us

قطری میڈیا نے شاہ عبداللہ قتل کی سازش سے متعلق میرے بیان میں تبدیلی کی،مشیر شاہی دیوان


ریاض:11؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے شاہی دیوان کے مشیر سعود القحطانی نے کہاہے کہ قطری میڈیا نے سابق سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے قتل کی سازش سے متعلق اْن کے بیان میں تحریف کی کوشش کی ہے ،امید ہے سازش کے حوالے سے حقائق جلد ہی عدالت میں پیش ہوں گے۔سعودی مشیر نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ عزمی کا گروپ میری اْس گفتگو کو توڑ موڑ کر پیش کرنے کوشش کر رہا ہے جس میں میں نے شاہ عبداللہ رحمہ اللہ کے قتل کی سازش کے حوالے سے قطر کی دو حمد نامی شخصیات (سابق امیر قطر حمد بن خلیفہ اور سابق وزیر اعظم حمد بن جاسم) کی محمد المسعری اور سعد الفقیہ کے ساتھ رابطہ کاری کے بارے میں بات کی تھی۔القحطانی کے مطابق حقائق بالکل واضح اور ٹھوس ہیں اور ان کی اْس بھیانک کوشش کو جھٹلایا نہیں جا سکتا جس کو شاہ عبداللہ نے اْس وقت بڑے دل کے ساتھ معاف کر دیا تھا۔سابق امیر قطر حمد بن خلیفہ اور ان کے سابق وزیراعظم حمد بن جاسم کی لیبیا کے سابق سربراہ معمر قذافی کے ساتھ بات چیت کی دو صوتی ریکارڈنگز اِفشا ہو کر مں ظر عام پر آئی تھیں۔ سال 2014ء میں سامنے آنے والی یہ صوتی ریکارڈنگز 2003ء میں ہونے والی گفتگو پر مشتمل تھیں۔ ان میں قطر کی دونوں مذکورہ شخصیات نے سعودی عرب اور وہاں کے حکمراں خاندان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا