English   /   Kannada   /   Nawayathi

شامی علاقے منبج کے حوالے سے ترکی اور امریکا کے معاہدے ختم نہیں ہوا، ایردوآن

share with us


امریکی پادری کے خلاف مقدمہ عدالت میں زیرسماعت،ٹرمپ اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے،گفتگو


انقرہ:11؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ شام کے شمالی شہر منبج کے بارے میں امریکا اور ترکی کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں تاخیر ہوئی ہے مگر وہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔ امریکی پادری کے خلاف مقدمہ عدالت میں زیرسماعت،ٹرمپ اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے،ترک اخبار کے مطابق ایردوآن نے یہ بات ہنگری کے دورے سے واپسی پر دوران پرواز کہی۔ امریکی پادری انڈریو برونسن کے خلاف ترکی میں مقدمے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایردوآن کا کہنا تھا کہ وہ عدالتی معاملات میں دخل نہیں دے سکتے، کیونکہ ترکی قانون کی بالادستی کی حامل ریاست ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا