English   /   Kannada   /   Nawayathi

سنگار پور سے نیویارک، دنیا کی طویل ترین نان سٹاپ پروازاپنے سفرپر روانہ

share with us

سنگارپور سے نیویارک کا سفر 15000 کلومیٹر طویل ، فاصلہ تقریباً 19 گھنٹے میں طے کیا جائے گا


سنگاپورسٹی ۔11اکتوبر(یواین این )دنیا کی طویل ترین نان سٹاپ پرواز کی سہولت فراہم کی جنگ ایک قدم اور آگے بڑھ گئی ہے جب جمعرات کو سنگاپور سے نیویارک تک نئی پرواز کا آغاز ہو ا۔سنگاپور ایئرلائنز پانچ سال بعد اپنا یہ روٹ دوبارہ متعارف کروا رہی ہے۔ پانچ سال قبل یہ پرواز اس لیے بند کر دی تھی کہ اس پر بہت زیادہ خرچ آرہا تھا۔سنگارپور سے نیویارک کا سفر 15000 کلومیٹر طویل ہے اور یہ فاصلہ تقریباً 19 گھنٹے میں طے کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق قنطاس ایئرویز نے رواں سال پرتھ سے لندن تک اپنی 17 گھنٹے پر مشتمل نان سٹاپ پرواز کا آغاز کیا تھا جبکہ قطر ایئرویز آکلینڈ سے دوحا ساڑھے 17 گھنٹے کی نان سٹاپ پرواز فراہم کر رہی ہے۔سنگاپور ایئرلائنز (ایس آئی اے) کا کہنا تھا کہ مسافروں کی جانب سے نان سٹاپ سروسز کی مانگ تھی، جس کی وجہ سے سٹاپ اوور کے مقابلے میں وقت کی بچت ہو

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا