English   /   Kannada   /   Nawayathi

زلزلے اور سونامی میں ہزاروں لاپتہ افراد کی تلاش کا آپریشن ختم کر دیا گیا

share with us


بالی :11؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)انڈونیشیا میں تباہ کْن زلزلے اور سونامی کے بعد وہاں ہزاروں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے جاری آپریشن ختم کر دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دو ہفتے قبل انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی کو نشانہ بنانے والی اس دوہری آفت کے نتیجے اب تک دو ہزار سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ تلاش اور بچاؤ کے آپریشن کے ڈائریکٹر بامبانگ سوریو نے پالو میں صحافیوں کو بتایا کہ جمعرات کی سہ پہر یہ آپریشن روک دیا گیاہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا