English   /   Kannada   /   Nawayathi

انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ برطانوی پارلیمنٹ میں روبوٹ بطور گواہ پیش ہوگا

share with us

ایوانِ زریں کی ایجوکیشن کمیٹی نے میڈل سیکس یونیورسٹی سے پیپر دی روبوٹ کو الگے ہفتے پیش ہونے کی ہدایت کردی


لندن ۔11اکتوبر(یواین این )انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ میں روبوٹ بطور گواہ پیش ہوگا۔ایوانِ زریں کی ایجوکیشن کمیٹی نے میڈل سیکس یونیورسٹی سے پیپر دی روبوٹ کو الگے ہفتے پیش ہونے کی ہدایت کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمیٹی کے ارکان روبوٹ سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس، فورتھ انڈسٹریل انقلاب اور روبوٹکس کے بارے میں سوالات کریں گے۔کمیٹی کے صدر روبرٹ ہیلفون نے بتایا کہ فورتھ انڈسٹریل انقلاب ہماری نسلوں کے لیے آئندہ 30 برس میں ناقابل تسخیر چینلج ثابت ہو سکتا ہے۔لیکن اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے کہ روبوٹ کی یاداشت میں پہلے ہی سے سوالات کے جواب ڈالے جائیں گے یا پھر روبوٹ اپنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی بنیاد پر سوالات کے جواب دے گا۔برطانوی حکومت نے روبوٹ ٹیکنالوجی میں مزید بہتری کے لیے خواہشات کا اظہار کردیا۔دوسری جانب سول سروس کے چیف ایگزیکٹو جان منزونی نے کہا کہ 21 وی صدی میں روبوٹ تمام مسائل کا حل ہوں گے جو بہتر شہری سہولیات فراہم کرسکیں گے۔پیپر نامی روبوٹ کو جاپانی کمپنی سافٹ بینک نے تیار کیا ہے جسے 2014 سے متعدد کاموں کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔روبوٹ میں 4 مائیکروفون، 2 ایچ ڈی کیمرہ اور سینے پر ٹچ اسکرین ہے۔پیپر روبوٹ برطانیہ کے متعدد آفس میں میزبان کے طور پر رکھے گئے ہیں اور اسکولوں میں تعلیمی مقصد کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔


 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا